48گھنٹے میں پاسپورٹ شہری کے ہاتھ میں ، ”فاسٹ ٹریک سسٹم “متعارف - Baithak News

48گھنٹے میں پاسپورٹ شہری کے ہاتھ میں ، ”فاسٹ ٹریک سسٹم “متعارف

فیس 10ہزار مقر ر،بزنس مینوں سمیت بیروں ممالک جانیوالے پاکستانی شہریوں کے ویزے ختم ہونے کی پریشانی سے چھٹکارا مل گیا
ملتان (آغاشاہد عظیم سے ) 48گھنٹے میں پاسپورٹ شہری کے ہاتھ میں ہوگا امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ”فاسٹ ٹریک سسٹم “متعارف کروادیا ہے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک بھر کے بزنس مینوں سمیت بیروں ممالک جانیوالے پاکستانی شہریوں کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے نیا سسٹم فراہم کیا ہے جس کی بدولت صرف 48گھنٹوں میں پاسپورٹ درخواست گزار کے ہاتھ میں ہوگا نئی سہولت سے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کو ویزے ختم ہونے کی پریشانی سے چھٹکارا مل گیا محکمے کی جانب سے ” فاسٹ ٹریک سسٹم “کی فیس 10ہزار مقر رکی گئی ہے اس سہولت سے ویزہ کی مدت ختم ہونیوالے اور کسی بھی ایمرجنسی میں بیرون ممالک سفر کرنیواے پاکستانیوں کو نئے اور تجدید کے لئے دی جانیوالی درخواست پر پاسپورٹ کا ہفتوں انتظا ر کرنا نہیں پڑے گااس سے قبل امیگریشن اینڈپاسپورٹ کی جانب سے نارمل فیس 3ہزار پر ایک ماہ ،ارجنٹ 5ہزار فیس پر ایک ہفتے میں پاسپورٹ فراہم کیے جاتے تھے جس کی وجہ سے بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کو وقت کی قلت کے باعث اکثر ویزے ضائع ہونے کا سامنا کرنا پڑتا تھا نئے سسٹم سے پاکستانی شہریوں کے ساتھ محکمے کے سالانہ ریونیو میں اضافہ ہوگا

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں