5پتنگ فروش دھر لئے گئے، سینکڑوں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد - Baithak News

5پتنگ فروش دھر لئے گئے، سینکڑوں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد

ملتان (وقائع نگار )سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر ملتان پولیس کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری،5 پتنگ فروش گرفتار،700سے زائد پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی گئی۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم کامران سے 100 پتنگیں، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم نوید سلیم سے 20پتنگیں، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم ذیشان سے 166 پتنگیں اور 4گوٹے، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم شاہد سے 220پتنگیں، ملزم احمد سے 30 پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں