7تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر اور سیکرٹری کی11 خالی سیٹوں پر تعیناتی کا مراسلہ جاری - Baithak News

7تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر اور سیکرٹری کی11 خالی سیٹوں پر تعیناتی کا مراسلہ جاری

ملتان(نمائندہ خصوصی)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر اور سیکرٹری کی11 خالی سیٹوں پر تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا تفصیل کے مطابق ایچ ای ڈی نے طویل عرصے کے بعد سات تعلیمی بورڈ میں خالی اسامیوں پر تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق شہزاد احمد کو سیکرٹری گوجرانولہ بورڈ تعینات کیاگیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی لاہور بورڈ کی سیکرٹری، خرم شہزاد اسلم ایڈیشنل رجسٹرار ناروال یونیورسٹی کو تعلیمی بورڈ ملتان ، عدنان خان سیکرٹری راولپنڈی بورڈ ہونگے ، اسما قاسم کنٹرولر بہاولپور بورڈ ڈاکٹر جعفر علی کنٹرولر فیصل آباد بورڈ ، خالد محمود کنٹرولر گوجرانوالہ بورڈ ، عرفان احمد کنٹرولر لاہور بورڈ، حامد سعیدکنٹرولر ملتان بورڈ ، نوید عظمت کنٹرولر ساہیوال بورڈ ، اور ریاض قدیر بھٹی کنٹرلر سرگودھا بورڈ ہونگے ، تمام افسروں کو تین سال کےلئے تعینات کیاگیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر اپنے عہدوں کو چارج سنبھال کر کام شروع کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں