پاک فوج کی کاوشوں سے پاراچنار ایئرپورٹ دوبارہ فعال پاک فوج کی کاوشوں کے نتیجے میں پاراچنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف کے کامیاب ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے، جن کے دوران ایئرپورٹ کی تکنیکی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ماہرین نے ایئرپورٹ کی رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ حفاظتی تقاضوں کے مطابق قرار دیا ہے۔ ایئرپورٹ کی تعمیر و مرمت کو علاقے میں فضائی آمد و رفت کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔