بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں گندم کی غیرقانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گندم چھپانے یا مقررہ حد سے زائد ذخیرہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مشتبہ گوداموں کی تلاشی اور ٹرانسپورٹ دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم فوری طور پر ضبط کی جائے، جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔