یورپی یونین نے امریکی ٹیک کمپنی میٹا کو ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 13 سال سے کم عمر بچوں کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔یورپی حکام کے مطابق میٹا کے پاس نابالغ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی سے روکنے کے لیے مؤثر نظام موجود نہیں۔
، اور کمپنی اپنے ہی طے کردہ شرائط و ضوابط پر بھی مکمل عمل درآمد نہیں کر سکی۔
دوسری جانب میٹا نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام صرف 13 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہیں اور کمپنی اس اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔