پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا “خیرپور” نامی جہاز امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کر کے بحفاظت آگے بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ آئل ٹینکر کویت کی بندرگاہ سے تیل لوڈ کر کے روانہ ہوا تھا۔
مزید اطلاعات کے مطابق “خیرپور” آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
امریکی ناکہ بندی کے بعد یہ دوسرا پاکستانی جہاز ہے جو کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔