وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کو بطور پراکسی استعمال کرتے ہوئے خطے میں غیر مستقیم جنگ چلا رہا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان اس وقت بھارت کے اثر و رسوخ میں آ کر پراکسی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، تاہم پاکستان خطے میں اچھے ہمسایہ ممالک کی طرح امن و استحکام کا خواہاں ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے ماضی میں بھارت کو شکست دی جس سے اس کا غرور خاک میں مل گیا، اور اب بھارت دوبارہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کی جرات نہیں کر سکتا۔