پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی پر بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔وزارتِ آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی سندھ طاس معاہدے کی متعلقہ شقوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔
وزارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی جانب سے پانی کے بہاؤ میں کمی معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس معاملے پر اپنے بھارتی ہم منصب سے تفصیلی معلومات اور وضاحت طلب کر لی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔