وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیراعظم اس معاملے پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں بجلی کی سبسڈی سے متعلق مزید بات چیت ہوگی۔
جب کمیٹی میں یہ سوال کیا گیا کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، تو وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، پاکستان نے اپنے اہداف پورے کیے ہیں، تاہم قرض کی منظوری بورڈ کے فیصلے پر منحصر ہے۔