حکومت نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد جبکہ فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
حکومتی حکام کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی کے نتیجے میں پراپرٹی مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی، جس سے مجموعی معاشی سرگرمیوں اور بالآخر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس مجوزہ پالیسی کے بارے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ اس پر مزید مشاورت جاری ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔