کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف اقسام کے چاول 20 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ مارکیٹ صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔