دریائے کنہار سے بحفاظت ریسکیو کیے گئے چاروں افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دریا سے نکالی گئی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد شیخوپورہ سے سیاحت کی غرض سے ناران آئے تھے۔ وہ دریائے کنہار عبور کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران گاڑی تیز بہاؤ کی زد میں آ کر دریا میں بہہ گئی۔حکام کے مطابق مقامی رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو بحفاظت بچا لیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔