متحدہ عرب امارات میں 20 جولائی سے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تمام نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیٹیگری کے تحت قبول کی جائیں گی۔سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں قائم پاکستانی مشنز نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد صرف ای پاسپورٹ کے اجرا کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
مشن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت استعمال ہونے والے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRP) اپنی مقررہ مدتِ معیاد تک مکمل طور پر مؤثر رہیں گے اور انہیں تبدیل کرانے کی فوری ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید برآں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت بھی بدستور دستیاب رہے گی، تاکہ شہری آسانی سے ای پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔