وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وہ وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی نظام کا فعال حصہ نظر نہیں آتے، انہیں کابینہ کے اجلاس میں بھی صرف دو، تین مرتبہ دیکھا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ میں بھی اب تک صرف سات یا آٹھ مرتبہ آئے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر محسن نقوی اب شکایات کر رہے ہیں تو پھر ہمیں اپنے عہدوں پر رہنے کے بجائے گھر چلے جانا چاہیے۔