خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خانہ بدوش خاندانوں کے خیمے پر مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان میں پیش آیا جہاں ایک مارٹر گولہ خانہ بدوشوں کی خیمہ بستی پر آ گرا۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔