پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مفاد میں بہتر فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے، جس سے شہریوں کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔