کراچی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش میں مبینہ نقائص سامنے آگئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے درخشاں پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے تین مقدمات کے عبوری چالان اعتراضات کے ساتھ واپس کردیے۔تینوں مقدمات 2021 میں درج کیے گئے تھے۔
، جن میں انمول عرف پنکی اشتہاری قرار دی گئی تھی، جبکہ ہر مقدمے میں ایک، ایک شریک ملزم بھی شامل تھا، جو بعد ازاں بری ہوچکے ہیں۔سرکاری وکیل کے مطابق عبوری چالان میں انمول عرف پنکی کے اشتہاری ہونے اور شریک ملزمان کی بریت سے متعلق اہم تفصیلات شامل نہیں کی گئیں، جس پر چالان اعتراضات کے ساتھ واپس کیے گئے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔