بانی پی ٹی آئی کی جیل سے اسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جس پر جواب دہندگان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔توہین عدالت کی درخواست میں وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر قانون، وزیر اطلاعات، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں تمام فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔