حکومت نے 26 اگست بروز بدھ کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 26 اگست کو ملک بھر میں سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی صوبے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس روز سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تاہم ایمرجنسی سروسز اور دیگر اہم خدمات سے وابستہ اہلکار عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔