وزیر داخلہ کی صدر مملکت سے ایک گھنٹے تک ون آن ون ملاقات، اہم پیغام بھی پہنچایالندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون بات چیت بھی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم قومی امور زیر بحث آئے، جبکہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ قومی مفاد کے معاملات پر تمام فریقوں کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی اہم مسئلے کا دیرپا حل ممکن نہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتوں پر محیط ہوگا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔