ابوظبی میں مقیم 64 سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری کی قرعہ اندازی میں ڈیڑھ کروڑ درہم کا بڑا انعام اپنے نام کر لیا۔لاٹری انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے کامیابی کی اطلاع دی، تاہم انہوں نے ابتدائی طور پر اسے فراڈ کال سمجھتے ہوئے یقین نہیں کیا۔
انتظامیہ کی ہدایت پر شوکت آفتاب نے لاٹری کی ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کیا، جس کے بعد انہیں انعام جیتنے کی تصدیق ہوئی۔شوکت آفتاب گزشتہ 15 برس سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔ اسی قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کا انعام حاصل کیا۔