کراچی: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔حال ہی میں گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنا اسٹیٹس ’سنگل‘ درج کیا ہوا تھا۔
تصویر میں آئمہ بیگ نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔گلوکارہ کی اس اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان مبینہ علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی، تاہم چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔تاحال آئمہ بیگ یا زین احمد کی جانب سے ان افواہوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔