کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.9 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 17.12 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 28 اگست 2026 تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.53 ارب ڈالر رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5.41 ارب ڈالر کے خالص زرمبادلہ ذخائر بھی شامل ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ ذخائر 1.9 کروڑ ڈالر بڑھ کر 17.1178 ارب ڈالر ہوگئے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ ذخائر 17.10 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 21 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔