اسلام آباد: حکومت نے براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری کردی ہے، جس کے بعد ملک میں ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 ارب ڈالر کے منصوبوں پر پیش رفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔پالیسی کے تحت ریفائنریوں کو یکم اکتوبر تک اپ گریڈیشن کے معاہدے مکمل کرنا ہوں گے۔
، بصورت دیگر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد ڈیِمڈ ڈیوٹی میں مزید کمی کردی جائے گی۔حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر ریفائنریاں 15 نومبر تک اپ گریڈیشن معاہدے نہیں کرتیں تو ڈیِمڈ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔نئی پالیسی کے مطابق ریفائنریوں کے لیے خام تیل کا مناسب ذخیرہ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ریفائنریوں کو درآمدی خام تیل کا کم از کم 20 دن جبکہ مقامی خام تیل کا 15 دن کا ذخیرہ برقرار رکھنا ہوگا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔