بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی شخصیت جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش کاروباری شخصیت کیمرون اورلی کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا ہے۔
جمائما کے بھائی نے بھی ان کی دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی۔ دونوں 1995 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم تقریباً 9 سال بعد 2004 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دو بیٹے بھی ہیں، جو دونوں کی علیحدگی کے بعد زیادہ تر برطانیہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔