اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر اب 25 فیصد کے بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سلسلے میں 8 مارچ 2023 کے ایس آر او نمبر 297 اور 8 مارچ 2024 کے ایس آر او نمبر 370 میں ترامیم کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایس آر او نمبر 370 میں نئی ترمیم شامل کر دی گئی ہے، جس کے بعد 2000 سی سی تک مقامی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے بعد مقامی سطح پر تیار ہونے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔