اسلام آباد: حکومت اور آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان فیول سبسڈی اسکیم سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے اسکیم پر اعتراض نہ ہونے کی وضاحت کردی۔آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کے مطابق مذاکرات کے دوران پٹرول پمپ مالکان کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں اور اب فیول سبسڈی اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پٹرول پمپ مالکان کو اصل تحفظات سبسڈی کی رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تھے، تاہم حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے کے اندر واپس کردی جائے گی۔نعمان بٹ کے مطابق سبسڈی کی ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے کی جائے گی جبکہ اس مقصد کیلئے رقم اسٹیٹ بینک تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر سبسڈی کی رقم واپس نہ ہوئی تو حکومت اور ایسوسی ایشن باہمی تعاون سے معاملہ حل کریں گے۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پمپس کو درپیش مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔