اسلام آباد: ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ کی ترسیل مہنگی ہونے اور ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں مزید 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔