کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق ملک میں کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی مقررہ آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 10 روپے کا نوٹ بدستور قابلِ استعمال ہے اور اس کی بندش یا تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔