ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل کینسر سینٹر سمیت پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون اور کینسر کے علاج کیلئے کریو ایبلیشن سہولت کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہیں کینسر سینٹر اور علاج کیلئے فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا بھی معائنہ کیا۔وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین سے لائی گئی کریو ایبلیشن مشین کے ذریعے سوئی کی مدد سے کینسر کی رسولیوں کو ختم کرنے کا طریقہ علاج استعمال کیا جاتا ہے۔
مریم نواز نے کریو ایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ سے بھی ملاقات کی۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ مسرت ارشد کامیاب علاج پر جذباتی ہوگئیں۔وزیراعلیٰ نے خاتون کو دلاسہ دیا اور کامیاب علاج پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کے علاج کیلئے چین سے جدید کریو ایبلیشن مشین منگوائی گئی ہے، اب مریضوں کو علاج کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔