کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ایک حملہ آور کو سپیشل برانچ کی عمارت میں محصور کر دیا گیا۔پولیس لائنز میں سیکیورٹی آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 6 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ایک دہشتگرد تاحال سپیشل برانچ کی عمارت کے اندر موجود ہے۔ محصور حملہ آور وقفے وقفے سے عمارت کے اندر سے فائرنگ کر رہا ہے، تاہم سی ٹی ڈی کی آپریشنز ٹیم نے اسے عمارت تک محدود کر دیا ہے۔
پولیس لائنز کے احاطے میں موجود ایک دہشتگرد کو سنائپر کی مدد سے بھی ہلاک کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی مسجد کی دیوار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں شدید نوعیت کا دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ خودکش حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔
، جس کے فوراً بعد 5 مسلح حملہ آور پولیس لائنز کے احاطے میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔