کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا انجری کے باعث جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا کے بائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے، جس کے باعث وہ ایشین گیمز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔
پی سی بی نے سلمان مرزا کے متبادل کے طور پر فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق سلمان مرزا سے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کرنے کی توقع ہے۔ایشین گیمز کے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور میزبان جاپان براہِ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان کوالیفائنگ مرحلے میں حصہ لیں گے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔