نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 25 ستمبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔
، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔اس سے ایک روز قبل، 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے سلسلے میں بھی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا تھا۔ اس کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔
، جس کے بعد شعبان میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 22 ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ستمبر 2026 سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم بلا تعطل جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔