نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مخصوص افغان پالیسی اختیار کی تھی، جس سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ افغان پالیسی کے نتیجے میں پاکستان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آج ملک ان مسائل کے اثرات سے نمٹ رہا ہے۔وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو درپیش داخلی اور عالمی سطح کے مختلف مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
خواجہ آصف کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کو بھی خبردار کیا کہ اگر پاکستان کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔