ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاک سعودی دفاعی تعاون سمیت باہمی عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور عسکری تعاون مضبوط بنانے کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران ’مکہ معاہدے‘ کے تحت مشترکہ دفاعی کوششوں کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے عسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا۔ملاقات میں خطے میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔