اسلام آباد: فنگر پرنٹس مدھم ہونے یا بائیومیٹرک مشین سے شناخت نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے نادرا نے متبادل تصدیقی سہولت متعارف کرا دی ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق ایسے شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں جن کے انگلیوں کے نشانات واضح نہیں رہتے یا بائیومیٹرک ڈیوائس انہیں درست طور پر شناخت کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔
ان شکایات کے پیش نظر متاثرہ افراد کے لیے متبادل بائیومیٹرک ٹیکنالوجی فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئی سہولت کے تحت شہری متبادل طریقہ کار کے ذریعے اپنی شناخت کی تصدیق کرا سکیں گے، جس سے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل ان کے لیے مزید آسان ہوجائے گا۔
حکام کے مطابق فنگر پرنٹس کی شناخت نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مختلف اداروں میں تصدیقی مراحل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بالخصوص بینکنگ معاملات میں یہ مسئلہ زیادہ سامنے آتا ہے۔نادرا کی نئی سہولت ایسے افراد کو شناخت کی تصدیق کے لیے متبادل راستہ فراہم کرے گی، جن کے فنگر پرنٹس کسی وجہ سے بائیومیٹرک نظام میں شناخت نہیں ہو پاتے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔