عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہونے کا بتایا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔