وزارتِ پیٹرولیم نے ملک بھر میں گیس کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ پالیسی کی منظوری عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے حاصل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق موجودہ 12 مختلف سلیبز پر مبنی گیس ٹیرف نظام ختم کرکے یکم جولائی 2027 سے تمام صارفین کے لیے سنگل ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
مجوزہ نظام کے تحت گیس کا اوسط نرخ 1708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ کم آمدن والے مستحق صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے کے بجائے ان کی آمدن کی بنیاد پر براہِ راست مالی معاونت دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
حکام کے مطابق گیس سبسڈی کے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کرکے ریلیف کا معیار صارف کی گیس کھپت کے بجائے اس کی آمدن کو بنانے کی تجویز ہے۔ مستحق گھرانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی مدد فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
موجودہ نظام میں کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو نسبتاً کم نرخوں پر گیس دستیاب ہے، جو تقریباً 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہیں۔ کراس سبسڈی کے خاتمے کے لیے آئندہ بجٹ میں 162 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔