عالمی منڈی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 14 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 34 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی ایک اہم وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی کی تردید کو قرار دیا جارہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب بڑھ رہی ہے، جو جولائی کے بعد کسی ایک ماہ میں سب سے بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی رواں ماہ تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔