لاہور: وزیراعلیٰ کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کے حصول کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کرگئی، تاہم لاکھوں درخواست گزار تاحال قرض کی منظوری کے منتظر ہیں۔محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق رواں سال پروگرام کے تحت صرف 3 لاکھ درخواست گزاروں کو قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
، جس کے باعث 13 لاکھ سے زائد درخواست دہندگان کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کے لیے مجموعی طور پر 273 ارب روپے کے قرض منظور کیے جاچکے ہیں۔حکام کے مطابق منظور شدہ قرض کی رقم سے 1 لاکھ 22 ہزار گھر مکمل کیے جاچکے ہیں، جبکہ 57 ہزار 500 مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔