نشین: ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نشین کے کوروجی اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کو 13، 13 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔بنگلادیش کی ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عرافات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹیں گنوا کر مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
عبدالصمد نے صرف 15 گیندوں پر 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسن نواز نے 22 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جبکہ صائم ایوب نے 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔