ٹیکنالوجی: واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے والدین کو اضافی کنٹرول فراہم کرنے والے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔نئے فیچرز کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے متعلق بعض سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مزید اختیارات استعمال کر سکیں گے۔ 
مثال کے طور پر بچہ کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہو یا اسے چھوڑ دے تو والدین کو اس حوالے سے اطلاع موصول ہو سکے گی۔کمپنی کے مطابق والدین بچوں کے اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا کی بعض ترجیحات اور خودکار سیٹنگز کو بھی اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔ 
پن کوڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ بچے والدین کی جانب سے مقرر کردہ سیٹنگز میں خود تبدیلی نہ کر سکیں۔والدین یہ بھی طے کر سکیں گے کہ ان کے بچے واٹس ایپ کے چینلز استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ میٹا اے آئی سے متعلق بچوں کے لیے دستیاب سیٹنگز کو بھی والدین اپنی ترجیحات کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔
واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ نئے حفاظتی فیچرز کا مقصد والدین کو بچوں کی نجی گفتگو تک رسائی دینا نہیں۔ والدین بچوں کی جانب سے بھیجے یا موصول کیے گئے پیغامات نہیں پڑھ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق بچوں کی چیٹس اور کالز بدستور نجی رہیں گی اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل رہے گا۔