امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کی منظوری نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ اعلان جی سیون ممالک کی جانب سے آئندہ چار ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر رضامندی کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر نے یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے ذخائر سے ڈیزل جاری نہ کیا تو امریکا کی جانب سے انہیں ڈیزل کی فراہمی روک دی جائے گی۔
دوسری جانب برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پہلی مرتبہ اس کی قیمت 2 پاؤنڈ فی لیٹر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔