اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر رکھے گئے کنٹینرز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر موجود ہیں۔
بیان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی طور پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں، جبکہ حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے بھی ضروری سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے متعلق یکطرفہ رپورٹنگ گمراہ کن ہے اور اس سے منفی تاثر پیدا ہوسکتا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتے، جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔