ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز زیادہ مؤثر نہ رہا۔ صاحبزادہ فرحان 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صداقت 23 رنز بنا سکے۔ عثمان خان بھی 6 گیندوں پر 3 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
وہ اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔اس سے قبل بھارتی کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے اوپنرز سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ایشان کشن نے 21 رنز بنائے، جبکہ تلک ورما نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور صائم ایوب کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان نے کی، جبکہ فائنل کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا۔ بھارتی ٹیم میں فائنل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستانی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل تھے۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحے سے متعلق بھی معاملہ توجہ کا مرکز بنا، تاہم اس حوالے سے مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں۔فائنل سے قبل نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، تاہم مقابلہ مکمل طور پر کھیلا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔