اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج سے دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع ہوگئی ہے، جس کے لیے وزارت مذہبی امور نے تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں منتخب عازمین حج اپنی دوسری قسط 5 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مقررہ مدت کے اندر دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج کی درخواست منسوخ تصور کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں پہلے سے جمع کرائی گئی رقم متعلقہ درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل کردی جائے گی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔