اسلام آباد: آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے 3 کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو کی محفوظ نقل و حمل یقینی بنانے کے لیے پاکستان ایرانی حکام سے بھی رابطہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے حوالے سے فورس میجور کی مدت 4 نومبر تک بڑھا دی ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا سلسلہ موسمِ سرما کے دوران بھی جاری رہ سکتا ہے۔
، جس کے باعث پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل انتظامات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔