اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ گیس کی قیمتوں کا موجودہ ڈھانچہ تبدیل کرکے اسے ٹارگٹڈ سبسڈی کے اصول کے تحت ترتیب دیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران پاکستانی حکام نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد 80، 80 روپے فی لیٹر لیوی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے بھی آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے گیس کے شعبے میں قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو ٹارگٹڈ سبسڈی سے منسلک کرنے پر زور دیا، تاکہ امداد کو مخصوص مستحق صارفین تک محدود رکھا جاسکے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، جس کے دوران حکام کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔