کراچی: پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے بھارت میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانی فنکاروں کے مؤقف پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی کہنے والوں کو عملی طور پر بھارت کا ویزا حاصل کرکے دکھانا چاہیے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری اور بھارت میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے فنکاروں کے حوالے سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، لیکن جب ویزا حاصل کرنے کی بات آتی ہے تو سرحدوں کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے۔
شان شاہد نے کہا کہ جو لوگ بھارت جاکر گانا، اداکاری یا دیگر کام کرتے رہے ہیں، وہ ان کی ذاتی زندگی اور انتخاب ہے، اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔اداکار نے سوال اٹھایا کہ بھارت میں ہر ماہ بڑی تعداد میں نئے اداکار سامنے آتے ہیں، تو وہاں پاکستانی فنکاروں کی ضرورت کیوں محسوس کی جائے گی؟
شان شاہد نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص خود کو کشمیری سمجھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کرے تو وہاں جاری حالات اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ سلوک کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔